ایران کے بعدامریکہ کا بڑا دشمن کون؟ ٹرمپ نے بتادیا

2

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل خطرہ ملک کے اندر موجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے بائیں بازو اور ڈیموکریٹ جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے قومی سلامتی کے ادارے کی مالی معاونت کا بل پانچویں بار مسترد کر دیا ہے، جبکہ صدر نے خبردار کیا ہے کہ منظوری نہ ملنے کی صورت میں ملک کے ہوائی اڈوں پر امیگریشن فورس تعینات کی جا سکتی ہے۔

ادھر ڈیموکریٹ سینیٹرز نے منیاپولیس میں امیگریشن حکام کے ہاتھوں دو افراد کی ہلاکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مالی معاونت کی مخالفت جاری رکھی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ