
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں کے تحفظ کے لیے یوکرین سے مدد طلب کی ہے۔ ان کے مطابق یوکرین کی ٹیمیں سعودی عرب اور قطر سمیت مختلف ممالک میں ایرانی ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے موجود ہیں۔
ایک انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ صرف فضائی دفاعی نظام کافی نہیں، بلکہ جدید انٹرسیپٹرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا یوکرین سے رابطے میں ہے جبکہ یوکرین کو دفاعی پیداوار بڑھانے کے لیے فنڈنگ کی شدید کمی کا سامنا ہے