شکریہ ایران پاکستان کو اجازت مل گئی

7

تہران: ایران نے دو پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل نے شپنگ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز “ملتان” اور چارٹرڈ جہاز “پی الیکی” آبنائے ہرمز سے روانہ ہو چکے ہیں۔

شپنگ ذرائع کے مطابق چارٹرڈ جہاز “پی الیکی” میں 85 ملین لیٹر خام تیل لدا ہوا ہے، جبکہ دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں جہاز تقریباً ایک ماہ تک خلیج فارس میں پھنسے رہے تھے۔ دونوں جہاز گزشتہ روز خلیجی ممالک کے قریب سے آبنائے ہرمز کی جانب روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں اور ایران کی جانب سے خصوصی اجازت دی جاتی رہی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ