
ایران کے دارالحکومت تہران میں “شکریہ پاکستان” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، جہاں ولی عصر چوک پر ہونے والی ریلی میں شہریوں نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر بھی پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی، جبکہ شرکاء نے انقلابِ ایران کے حق میں نعرے لگائے