امریکی فوجی حضرت عیسی علیہ سلام کے لئے لڑ رہے ہیں: وزیرجنگ

6

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰؑ کے لیے لڑ رہے ہیں، جس پر عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے جنگ میں کامیابی کے لیے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی۔ تاہم پوپ لیو نے اس مؤقف سے واضح طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسیحی تعلیمات کے منافی قرار دیا۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ مذہب کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنا دراصل حضرت عیسیٰؑ کے پیغام کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسیحی تعلیمات انسانیت کی بھلائی، امن اور زندگی کی تعمیر کی ترغیب دیتی ہیں، نہ کہ تباہی اور غلبے کی۔

پوپ نے مزید کہا کہ خدا کا پیغام محبت، برداشت اور انسانوں کو جوڑنے کا ہے، اس لیے کسی بھی جنگ کو مذہبی رنگ دینا انتہائی تشویشناک عمل ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ