ایران نے اسرائیل میں تباہی مچا دی فوجی مارے عمارتوں پے حملے کئے

14

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جہاں امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں میں حیفہ شہر میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ایران کی جانب سے بیس سے زائد مقامات پر پروجیکٹائل فائر کیے گئے جنہوں نے مختلف عسکری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے کئی علاقے زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اٹھائیس اہم عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم کچھ میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف سمتوں سے ہونے والے بیک وقت حملوں کے باعث اسرائیل کا دفاعی نظام شدید دباؤ کا شکار ہے اور مکمل طور پر مؤثر ثابت نہیں ہو سکا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا اور اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں کے بعد ایک امریکی جنگی جہاز کو جنوبی بحر ہند کی جانب منتقل ہونا پڑا۔

خطے میں جاری اس شدید کشیدگی نے عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور کسی بھی بڑے تصادم کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ