ایرانی عوام سڑکوں پے بجلی گھروں اور پلوں پے انسانی زنجیریں بنا لیں

31

تہران: ایران میں ممکنہ حملوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد عوام بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور ملک کے اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے عملی اقدام اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی شہریوں نے ملک بھر کے اہم پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کے گرد قومی پرچم اٹھا کر انسانی زنجیریں بنا لیں تاکہ ان تنصیبات کو کسی بھی ممکنہ تباہی سے بچایا جا سکے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ دشمن قوتوں اور “جنگی مجرموں” کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں، اور اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک کے حساس مقامات پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قیمت پر اپنے ملک کے اہم اثاثوں کا دفاع کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں میں معاشرے کے تمام طبقات شریک ہیں، جن میں بچے، بزرگ، نوجوان، طلبہ و طالبات اور خواتین بھی شامل ہیں، جو یکجہتی اور مزاحمت کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کی ڈیڈلائن قریب آنے کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ