تمام فوجی یونٹ رک جائیں یہ جنگ میں وقفہ ہے: سپریم لیڈر

6

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے، ملک ہائی الرٹ رہے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود “ہاتھ ٹریگر پر ہیں” اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 10 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، جو ابتدائی طور پر دو ہفتے جاری رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طویل مدتی امن معاہدہ قریب ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کھولنا اس معاہدے کی اہم شرط ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ