ایران امریکہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں

7

تہران: ایرانی میڈیا نے اہم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو ایران عبوری جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکا کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو قابو میں رکھے، بصورت دیگر ایران بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دینے اور اپنے مفادات کے دفاع کے لیے اقدامات کرے گا۔ ایک ایرانی اہلکار نے کہا کہ حالیہ جارحیت کا بدلہ لینے کے لیے اہداف پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی نئی 10 نکاتی تجویز پر بات چیت جاری ہے جبکہ پہلی تجویز مسترد کر دی گئی تھی۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے الزام عائد کیا تھا کہ مذاکرات سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق ایران کی فضائی حدود میں ڈرون دراندازی، یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ایسے اقدامات ہیں جو صورتحال کو مزید کشیدہ بنا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو خطے میں ایک بار پھر بڑے تصادم کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ