ایران سے کوئی بھی ڈیل کئے بغیر واپس جا رہے ہیں: جے ڈی وینس

1

امریکی نائب صدر J. D. Vance نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے باوجود حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا اور امریکی وفد بغیر کسی ڈیل کے واپس امریکا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور متعدد اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی، تاہم ایران نے امریکی شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات تقریباً 21 گھنٹے جاری رہے جن میں ایران کے منجمد اثاثوں، جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی سمیت تمام اہم امور زیر بحث آئے۔ ان کے مطابق امریکا چاہتا تھا کہ ایران مستقبل میں نیوکلیئر ہتھیار نہ بنانے کی واضح ضمانت دے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے اپنی تمام ریڈ لائنز اور ممکنہ لچک ایرانی وفد کے سامنے رکھ دی تھی، لیکن ایران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ معاہدہ نہیں ہو سکا، تاہم ایرانی حکام کے ساتھ کئی ٹھوس اور سنجیدہ معاملات پر پیش رفت ہوئی، جو آئندہ مذاکرات کی بنیاد بن سکتی ہے۔

امریکی نائب صدر نے مذاکرات میں سہولت کاری پر وزیراعظم Shehbaz Sharif اور فیلڈ مارشل Asim Munir کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے “حیرت انگیز کام” کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر Donald Trump کی ہدایت تھی کہ ہر ممکن حد تک معاہدے کی کوشش کی جائے، اور مذاکرات کے دوران امریکی قیادت سے مسلسل رابطہ رکھا گیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ