
چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان ارشد خان جدون کی سربراہی میں پریس کونسل آف پاکستان کے وفد نے آج کراچی میں گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میڈیا کے امور، صحافتی ذمہ داریوں، اظہارِ رائے کی آزادی اور ملکی صحافت کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر سندھ کو پریس کونسل آف پاکستان کی کارکردگی اور جاری اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ گورنر سندھ نے صحافت کے فروغ اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیا