
سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے بھر میں 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران خودکش بمبار سمیت 16 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں خوشاب، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔ جھنگ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا مبینہ خودکش بمبار غازی مرجان خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد سمیت پکڑا گیا، جبکہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد ملے خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، کالعدم لٹریچر اور نقدی بھی برآمد ہوئی