
جنرل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، عباس عراقچی کا پرتپاک استقبال، محسن نقوی بھی ہمراہ
تہران: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اعلیٰ سطحی سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سیکیورٹی اور سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی اس دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ دورہ نہ صرف عسکری بلکہ داخلی سلامتی کے امور کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔