فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران میں مصروفیات اور انکے اثرات؟

44

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی ہے، جسے خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں مصروف دن گزارا اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ باقر قالیباف کو ایرانی حکومت میں ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا ہے اور وہ ماضی میں اسلام آباد آنے والے ایرانی وفد کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔

مزید برآں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

ایرانی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیا سے بھی ملاقات کی، جہاں علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ پاکستان کا دورہ بھی کر سکتے ہیں، جس سے اس پیش رفت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ