بریکنگ نیوز: ایران کا امریکہ سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

13

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے حالیہ رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تہران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا، جس کا مقصد خطے میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے، اور بات چیت کے تسلسل سے کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کر رہا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر بھی ان مذاکرات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔  

مزید برآں، حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور جنگ بندی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، تاہم سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے

مزید خبریں

آپ کی راۓ