ٹرمپ کی اسلام آباد آمد

28

امریکی صدر Donald Trump کے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی صورت میں پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے Reuters کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں امریکی صدر کی ذاتی یا ورچوئل شرکت زیرِ غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات رواں ہفتے Islamabad میں منعقد ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مثبت انداز میں غور کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی بدھ کے روز ختم ہونے والی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ اس میں توسیع کا امکان نہیں۔

ادھر امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوں گے، تاہم حالیہ کشیدگی نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے جہاز کو امریکی تحویل میں لیے جانے کے بعد مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پسِ پردہ رابطے جاری ہیں اور خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ