
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی اندرونی صورتحال میں تقسیم کے باعث پاکستان کی درخواست پر ممکنہ فوجی کارروائی مؤخر کر دی گئی ہے۔ سیز فائر کو بڑھا دیا گیا ہے
ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست کی تھی، جس پر امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے فوجی تیاری اور ناکہ بندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی مؤخر ہو گیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے