ایران امریکہ جنگ ہوائی ٹکٹوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ

43

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے عالمی فضائی سفر کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث ہوائی ٹکٹس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کنسلٹنسی فرم Teneo کے مطابق اکانومی کلاس ٹکٹس کی اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجوہات تیل کی سپلائی میں خلل اور مشرقِ وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش ہیں، جس کے باعث ایئر لائنز کو اپنے روٹس تبدیل کرنا پڑ رہے ہیں۔

خلیجی ایئر لائنز کی طویل فاصلے کی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس سے ٹکٹس کی دستیابی کم ہو گئی ہے، جبکہ بعض ایئر لائنز نے اضافی پروازیں شروع کرنے کے باوجود طلب پوری نہیں ہو پا رہی۔

دوسری جانب جیٹ فیول کی قیمتیں 85–90 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 150–200 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہیں، جس کا براہِ راست اثر کرایوں پر پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر یورپ اور ایشیا کے درمیان پروازوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں Hong Kong سے London جانے والے ٹکٹ کی قیمت میں 76 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانیہ کی بڑی ایئر لائنز جیسے British Airways، Virgin Atlantic، easyJet اور Ryanair نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو مزید پروازیں محدود کرنا پڑ سکتی ہیں، جس سے کرایوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایئر لائنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ایندھن قیمتوں اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے تناظر میں ٹیکس میں نرمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے

مزید خبریں

آپ کی راۓ