ٹرمپ کے بیانات اور مشکوک ٹریڈنگ کی خبریں

5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات سے قبل تیل کی مارکیٹ میں مشکوک ٹریڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

بی بی سی

کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چند سرمایہ کاروں نےاندرونی معلومات کی بنیاد پر منٹوں میں کروڑوں ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں پانچ ایسے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ٹرمپ کے بیانات سے 14 سے 47 منٹ پہلے تیل کے سودوں پر بھاری سرمایہ کاری کی گئی۔

ایک مثال میں 9 مارچ کو بیان سے قبل قیمتوں میں کمی پر شرط لگائی گئی، بعد ازاں تیل کی قیمت 25 فیصد گر گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو بھی بیان سے چند منٹ پہلے غیر معمولی ٹریڈنگ دیکھی گئی۔

رپورٹ میں Donald Trump Jr. کا نام بھی سامنے آیا ہے، جو Polymarket سے منسلک ہیں، جہاں ایران پر ممکنہ حملے کی پیشگوئیوں پر سرمایہ کاروں نے لاکھوں ڈالر کمائے۔

یہ انکشافات امریکی سیاسی و مالیاتی نظام میں اندرونی معلومات کے ممکنہ غلط استعمال پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ