حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا۔اصل وجہ سامنے آگئی

52

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی کی لہر مزید تیز ہو سکتی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ