امریکہ نے اتحادیوں کی فوجی طاقت کو بڑھانے کا اعلان کردیا

48

امریکا نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرقِ وسطیٰ کے 4 اہم اتحادی ممالک کو 8.6 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں ہنگامی صورتحال کا جواز پیش کرتے ہوئے کانگریس کے جائزے کی لازمی شرط ختم کر دی، جس کے بعد اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کو بڑے پیمانے پر دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

رائٹرز کے مطابق اس بڑے دفاعی معاہدے کے تحت قطر کو 4.01 ارب ڈالرز کا جدید میزائل دفاعی نظام اور 992.4 ملین ڈالرز کے ہتھیار دیے جائیں گے، جبکہ کویت کو 2.5 ارب ڈالرز کا جنگی کمانڈ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

اسرائیل کو تقریباً ایک ارب ڈالر کے جدید ہتھیار جبکہ متحدہ عرب امارات کو 147.6 ملین ڈالرز کے دفاعی آلات فروخت کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو 9 ہفتے گزر چکے ہیں، جبکہ 3 ہفتے قبل ایک نہایت نازک جنگ بندی عمل میں آئی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں ایران کے ساتھ باضابطہ جنگ کے خاتمے کا عندیہ دیا گیا ہے، تاہم مستقبل میں ممکنہ فوجی کارروائی کا امکان برقرار رکھا گیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ