
گوادر فری زون میں گدھے کا گوشت ایکسپورٹ کرنے والی چینی کمپنی ہان گینگ ٹریڈ کمپنی نے غیر یقینی پالیسیوں، آپریشنل رکاوٹوں اور مالی نقصانات کے باعث پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ کمپنی کے مطابق عالمی معیار پورا کرنے کے باوجود ضروری منظوریوں میں تاخیر سے برآمدات معطل رہیں، جبکہ بڑھتے اخراجات نے کاروبار جاری رکھنا ناممکن بنا دیا۔ ہان گینگ گروپ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے قبل پالیسی نفاذ اور ادارہ جاتی صورتحال کا محتاط جائزہ لینے کا مشورہ بھی دیا