پشاور زلمی نوسال بعد پھر سلطان بن گئی

33

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 11 کے سنسنی خیز فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کا آغاز مشکلات سے بھرپور رہا، محمد حارث، بابر اعظم، کوشال مینڈس اور دیگر اہم کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے، تاہم ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار 85 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔

ایرون ہارڈی نے دباؤ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ناقابل شکست 56 رنز بنائے جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی نے ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرکے 9 سال بعد ایک بار پھر پی ایس ایل ٹرافی اٹھا لی۔

اس سے قبل حیدرآباد کنگزمین کی پوری ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ زلمی کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا۔

یہ فتح نہ صرف پشاور زلمی کے لیے تاریخی ثابت ہوئی بلکہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی

مزید خبریں

آپ کی راۓ