امریکہ کا بڑا اعلان ایران کا جواب بارہ گھنٹے اہم

33

مشرقِ وسطیٰ کی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جہاں ایرانی افواج نے تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نقل و حرکت سے قبل ایرانی حکام سے رابطہ یقینی بنائیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور تمام بحری جہاز نیویگیشن کے دوران ایرانی مسلح افواج کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا، جبکہ امریکی اقدامات کو خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا آغاز کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

ادھر امریکا نے قبضے میں لیے گئے ایک ایرانی جہاز اور اس کے عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، جسے موجودہ صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ