ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں پے حملہ کردیا

12

آبنائے ہرمز میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی بحری جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے، تاہم امریکا نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے امریکی جہاز کو وارننگ جاری کی تھی، جسے نظر انداز کرنے پر جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد امریکی جہاز کو اپنا سفر روکنا پڑا اور وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا۔

ایرانی فوج کے مطابق آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو “فیصلہ کن جواب” دیا جائے گا۔ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ امریکی بحریہ اس حساس علاقے کے قریب آنے سے گریز کرے۔

دوسری جانب ایک سینئر امریکی عہدیدار نے ایرانی دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی امریکی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

یاد رہے کہ ایران پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزرنے والے تمام تجارتی اور آئل ٹینکرز کو ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہنا ہوگا، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سکیورٹی مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ