
دبئی میں ممکنہ میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر حکام کی جانب سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پہلی بار اس نوعیت کا الرٹ جاری کیا گیا۔ حکام نے موبائل فونز کے ذریعے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں