ٹرمپ نے ایران کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی دھمکی دے دی

23

واشنگٹن: Donald Trump نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے تو اسے “دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا”۔

ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے مذاکرات میں کسی حد تک لچک کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم خطے میں امریکا کی فوجی تیاری مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس جدید ہتھیار، گولہ بارود اور ساز و سامان موجود ہے، جبکہ دنیا بھر میں قائم امریکی اڈے مکمل طور پر فعال اور لیس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا اپنی عسکری طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت بعض غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنایا، جن میں ایک جنوبی کوریا کا مال بردار جہاز بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی اس معاملے میں کردار ادا کرے۔

امریکی صدر کے مطابق امریکی افواج نے ایران کی 7 تیز رفتار کشتیوں کو تباہ کیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر جہازوں کو اب تک کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں Strait of Hormuz میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں عالمی تجارتی جہاز رانی کو خطرات لاحق ہونے کی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ