
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے یو اے ای پر 4 کروز میزائل فائر کیے گئے جن میں سے 3 کو فضا میں تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک سمندر میں جا گرا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون حملے سے فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس ٹیمیں سرگرم ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ میزائل اور ڈرون خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں الرٹ جاری کیا گیا، شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق سنے جانے والے دھماکے دراصل دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا