بھارت کی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج نے نقشہ بدل دیا

16

بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں، جن میں مختلف جماعتوں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 206 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ ترنمول کانگریس صرف 80 نشستیں حاصل کر سکی۔ 294 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 148 نشستیں درکار ہوتی ہیں، یوں بی جے پی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

تامل ناڈو میں اداکار سے سیاستدان بننے والے جوزف وجے کی جماعت نے 108 نشستیں جیت لیں۔ 234 رکنی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 118 نشستیں ضروری ہوتی ہیں، اس لیے حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا مرحلہ متوقع ہے۔

ریاست آسام میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 92 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ 126 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 64 نشستیں درکار ہوتی ہیں، اس طرح این ڈی اے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

پانڈیچیری میں بھی بی جے پی اتحاد نے 18 نشستیں حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی ہے، جہاں 33 رکنی اسمبلی میں حکومت کے لیے 17 نشستیں کافی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب کیرالہ میں کانگریس کی قیادت میں اتحاد نے 97 نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا۔ 140 رکنی اسمبلی میں اکثریت کے لیے 71 نشستیں درکار ہوتی ہیں، یوں کانگریس اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

مجموعی طور پر ان انتخابات میں مختلف ریاستوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی کامیابی نے بھارت کی سیاست میں ایک نئی صورتحال پیدا کر دی ہے، جہاں کچھ ریاستوں میں بی جے پی کا غلبہ رہا جبکہ بعض میں اپوزیشن جماعتیں مضبوط ہو کر سامنے آئیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ