
ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، کیا انہیں اس موقع پر یہاں موجود نہیں ہونا چاہیے تھا؟
اس موقع پر پارٹی رہنما شاہد خٹک نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علیمہ خان کا بیان پارلیمانی گروپ اور خیبر پختونخوا کے ایم این ایز گروپ میں شیئر کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ارکان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
شاہد خٹک نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا کے تمام ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ اڈیالہ جیل آئیں گے۔
علیمہ خان نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اڈیالہ جیل نہیں آ سکتے، انہیں اپنی نشستیں اور عہدے چھوڑ دینے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے