امریکہ نے ایران کے جزیرے قسم اور بندرگاہ پے حملہ کردیا

13

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور اہم بندرگاہ بندر عباس پر حملہ کیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل نے بھی ایک سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد جنگ کا دوبارہ آغاز یا سیز فائر کا خاتمہ نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکا اپنی تجاویز پر ایران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔

دوسری جانب چینی خبر ایجنسی سن ہوا نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حملے میں قشم جزیرے میں ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ بندر عباس میں ایرانی فضائی دفاعی نظام بھی متحرک رہا۔

تاحال ایرانی یا امریکی حکومت کی جانب سے ان حملوں کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ