
ایران نے امریکا کو جنگ بندی سے متعلق اپنی تجاویز ارسال کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکی تجاویز صدر Donald Trump کے حد سے زیادہ مطالبات کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز میں امریکا سے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی تجاویز میں آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کا ردعمل قابلِ قبول نہیں