ٹرمپ کے دورہ چین کا اعلان ہو گیا

30

صدر ٹرمپ بدھ کو بیجنگ پہنچیں گے، چین اور امریکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی پر اہم مذاکرات ہوں گے

Donald Trump بدھ کی شام Beijing پہنچیں گے، جہاں ان کے اعزاز میں جمعرات کی شام سرکاری عشائیہ دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران امریکا اور چین مشترکہ تجارتی و سرمایہ کاری بورڈ کے قیام پر کام کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایرو اسپیس، زراعت اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

صدر ٹرمپ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا کی دو بڑی معیشتیں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ