ٹرمپ نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا

10

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ایران کی صورتحال اور ممکنہ امریکی ردعمل پر غور کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ، سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کی شرکت متوقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دو امریکی اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے محدود فوجی کارروائی کی طرف مائل ہو رہے ہیں تاکہ تہران کو اپنے جوہری پروگرام پر مزید رعایتیں دینے پر آمادہ کیا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر غور آپشنز میں “پراجیکٹ فریڈم” دوبارہ شروع کرنا یا ایران میں باقی ماندہ اہداف پر حملے شامل ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی “لائف سپورٹ پر” ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے جوہری مواد کو محفوظ بنانے کی صلاحیت صرف امریکا اور چین کے پاس موجود ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ