
صدر مملکت Asif Ali Zardari سے وزیر اعظم Shehbaz Sharif کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران معرکۂ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے، مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں