امریکہ غیر معقول شرائط عائد کررہا ہے: تہران

14

ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز، فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جنگ اور بحری قزاقی کے خاتمے، ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان سمیت خطے میں سیکیورٹی کے قیام جیسے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے غیر معقول مطالبات کر رہا ہے، جبکہ تہران نے چینی صدر شی جن پنگ کے چار نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے معاہدے کے لیے چین کو ضامن بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق تازہ ترین امن تجاویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قطر سمیت کئی ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں فریقوں سے رابطے میں ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ