
روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) RS-28 Sarmat کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
روسی صدر Vladimir Putin نے کہا ہے کہ سرمات میزائل کو رواں سال کے آخر تک روسی افواج میں شامل کر دیا جائے گا۔
صدر پوتن کے مطابق یہ جدید میزائل انتہائی طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید دفاعی نظام کو بھی عبور کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ Poseidon اور Burevestnik جیسے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے نظام پر بھی کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے