ایران درست فیصلہ کرے گاورنہ ہم اپنا کام کرینگے: ٹرمپ

13

امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ ایران یا تو درست فیصلہ کرے گا یا پھر امریکا اپنا کام مکمل کرے گا۔

واشنگٹن سے چین روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر Xi Jinping کے ساتھ ایران اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات کریں گے، تاہم انہیں نہیں لگتا کہ ایران کے معاملے پر چین کی مدد کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روک دے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے Syed Asim Munir کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین شخصیت ہیں۔

وینزویلا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وہاں موجود تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے اقدامات کرے گا

مزید خبریں

آپ کی راۓ