بارکھان: پانچ جوان شہید سات دہشتگرد بھی مارے گئے

17

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کلئیرنس آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں ایک فیلڈ آفیسر سمیت 5 بہادر جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین اور سپاہی ذاکر حسین شامل ہیں، جبکہ دیگر دو شہداء کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک میں امن کے قیام تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے

مزید خبریں

آپ کی راۓ