چین امریکہ کو شراکت دار ہونا چاہئیے حریف نہیں: چینی صدر

31

چین کے صدر Xi Jinping نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بن کر آگے بڑھنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ ان کی امریکی صدر Donald Trump سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے عوام عظیم قومیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن انتہائی خوش آئند ہے اور چینی صدر شی جن پنگ ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے تعلقات میں تعمیری اور اسٹریٹجک استحکام کے لیے نئی سمت پر اتفاق کیا ہے، تاہم امریکا کو تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط سے سنبھالنا ہوگا

مزید خبریں

آپ کی راۓ