قید تنہائی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی نئی درخواست

48

بانی پی ٹی آئی Imran Khan کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف Islamabad High Court میں نئی درخواست دائر کردی گئی۔

یہ درخواست علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان صفدر اور Salman Akram Raja کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھنا غیرقانونی ہے، کیونکہ کسی بھی عدالت نے انہیں تنہائی میں رکھنے کی سزا نہیں سنائی۔

درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو قانونی مشاورت، پاور آف اٹارنی پر دستخط اور دیگر قانونی امور کے لیے ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں قانونی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے

مزید خبریں

آپ کی راۓ