امریکی صدر نے چینی صدر کو امریکی دورے کی دعوت دے دی

29

امریکی صدر Donald Trump نے چینی صدر Xi Jinping کو 24 ستمبر کو امریکا اور وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے چینی صدر کے ساتھ گریٹ ہال آف دی پیپل میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے چینی خاتون اول کو بھی امریکا آنے کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے چین اور امریکا کے تعلقات میں تعمیری اور اسٹریٹجک استحکام کی نئی سمت پر اتفاق کیا۔

بیجنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج بہت بہترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ ایک عظیم رہنما اور میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور جب بھی مشکلات آئیں، انہیں مل بیٹھ کر حل کیا گیا۔

اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے۔ انہوں نے امریکی وفد کو چین میں خوش آمدید کہتے ہوئے زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں سب سے اہم معاملہ ہے، اور اگر اسے درست انداز میں نہ سنبھالا گیا تو کشیدگی بڑھ سکتی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ