اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی میں توسیع

14

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی کے دورانیے میں مزید 45 روز کی توسیع پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے بتایا کہ اسرائیل اور لبنان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 16 اپریل کو اعلان کردہ جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں جمعرات اور جمعے کو ہونے والے مذاکرات کو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مذاکرات 2 اور 3 جون کو دوبارہ ہوں گے

مزید خبریں

آپ کی راۓ