امریکی صدر کے بعد روسی صدر بھی چین جانے کو بیتاب کیوں؟

22

ولادیمیر پیوٹن کے متوقع دورۂ چین کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور روسی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جلد دورے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی سطح پر اہم سیاسی و معاشی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے نتائج اور اس کے عالمی اثرات پر بھی گفتگو ہوگی۔

روسی اور چینی قیادت کی یہ ملاقات عالمی سیاست میں بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ