کیا یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے؟

15

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کا نام لیے بغیر ایک دھمکی آمیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے۔”

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک بحری جہاز پر موجود ہیں۔ ایک اور تصویر میں انہیں “امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں” (Make America Great Again) لکھے ہوئے کیپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور Iran کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیم کو صرف زمین میں دفن کرنا کافی نہیں، بلکہ امریکا اسے اپنے قبضے میں لے گا۔

صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کو ایران کے لیے سخت انتباہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی مبصرین کے مطابق اس بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ