
منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی نقول سامنے آگئی ہیں، جن سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے 17 اپریل 2018ء کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا، جس کی مدت 17 اپریل 2023ء کو ختم ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی نے قومی شناختی کارڈ 6 دسمبر 2016ء کو کراچی سے بنوایا تھا۔ شناختی کارڈ پر رہائشی پتہ ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشنِ اقبال کراچی درج ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنا نام تبدیل کرکے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش بھی کی، جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ کی بیرونِ ملک سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ اس کے اہلخانہ کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی معلومات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جاسکیں۔
یاد رہے کہ دورانِ تفتیش انمول عرف پنکی کا ایک مبینہ بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا:
“ہم تو ڈوبے ہیں صنم، ان سب کو بھی ساتھ لے کر ڈوبیں گے۔