ناروے میں مودی بے عزتی کیسے ہوئی ؟

23

نریندر مودی پر یورپ کے دورے کے دوران ایک بار پھر آزاد میڈیا کے سوالات سے گریز کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

ناروے کے دارالحکومت Oslo میں مشترکہ پریس بریفنگ کے بعد ایک خاتون صحافی نے بھارتی وزیراعظم سے سوال کیا، تاہم مبینہ طور پر وہ سوال کا جواب دیے بغیر مقام سے روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق صحافی نے بنیادی حقوق اور بھارت میں میڈیا کی آزادی سے متعلق سوال اٹھایا اور پوچھا کہ جب بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر خدشات موجود ہیں تو ناروے بھارت پر کس حد تک اعتماد کر سکتا ہے؟

اس موقع پر صحافی نے ایک بار پھر سوال دہرانے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا اور وزیراعظم وہاں سے چلے گئے۔

اسی دورے کے دوران بھارتی وزارتِ خارجہ کی پریس بریفنگ میں بھی میڈیا اور حکام کے درمیان بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار سے متعلق سوالات پر تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے کہ کیا بھارتی وزیراعظم آزاد اور غیر جانبدار صحافت کے سوالات کا باقاعدہ سامنا کرتے ہیں یا نہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ