
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ووٹرز کی عمر بڑھانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے شرکت کی، جہاں اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے ووٹرز کی عمر میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے منسوب کیا جا رہا ہے کہ وہ ووٹر کی عمر بڑھا رہی ہے، تاہم یہ خبر مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے۔
پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی Imran Khan نے جلسے میں جو “سائفر” لہرایا تھا وہ دراصل ایک سادہ کاغذ تھا۔
پروگرام میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی معاملات اور حالیہ خبروں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا