پی ٹی آئی کارکن منتشر دھرنہ ختم

30

اسلام آباد پولیس نے منگل کی رات 26 نمبر چونگی پر موجود پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرتے ہوئے دھرنا ختم کرا دیا۔ کارروائی کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں موقع سے روانہ ہوگئیں۔

پولیس کارروائی کے بعد ایئرپورٹ سے اسلام آباد آنے والے راستے دوبارہ کھول دیے گئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی Imran Khan سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا Sohail Afridi کا قافلہ منگل کو 26 نمبر چونگی پر روک دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا اور شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین Barrister Gohar Ali Khan نے کہا ہے کہ راستے بند کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی طریقے سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہلخانہ کی ملاقات کرائی جائے اور ڈاکٹروں کو بھی ان تک رسائی دی جائے

مزید خبریں

آپ کی راۓ