
وزیراعظم Shehbaz Sharif کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی 2026ء تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں سرکاری دفاتر، وزارتیں اور دیگر وفاقی ادارے تین روز تک بند رہیں گے جبکہ معمول کی سرگرمیاں 29 مئی بروز جمعہ سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی قربانی کریں گے جبکہ ملک بھر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات بھی منعقد ہوں گے